حیدرآباد۔29نومبر(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ملک
بھر کے ڈائرکٹرس آف جنرل پولیس کے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک کے
تحفظ کے لئے پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کا رول بہت ہی اہم ہے۔ اس سلسلہ
میں
ملک کو القائدہ ‘اور آئی ایس آئی ایس سے خطرہ لاحق ہے۔ ہمیں دہشت گردی
کے مسئلہ کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس تناظر میں
ریاستوں کے ڈی جی پیز کو حکم دیا کہ وہ محکمہ پولیس میں خالی جائیدادوں کو
فوری پر کریں ۔